دسمبر گریگورین سال کا بارہواں اور آخری مہینہ
دسمبر گریگورین سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ دسواں مہینہ تھا چنانچہ اسے ،دسمبر کہا جاتا تھا۔ دسم کا مطلب لاطینی میں دسویں کا ہے، دسمبر میں شمالی نصف کرہ میں سردی جبکہ جنوبی نصف کرہ میں گرمی ہوتی ہے یہ معلومات تو تھی ویکیپیڈیا کی
اس کے علاوہ پاکستان میں دسمبر کو جو خاص اہمیت حاصل ہے اس کا سبب دو واقعات ہیں ، دسمبر 1971 مشرقی پاکستان کی علحدگی اور دسمبر 2014 اے پی ایس پشاور میں حملہ ، ان وقعات کی سبب دسمبر کی سولہ تاریخ سیاہ دن کے طور پر یاد کی جاتی ہیے
پاکستان میں دسبر 25 قائداعظم کی پیدایش اور مسیح علہ سلام کی پیدایش کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ، اسے شاعروں کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے ، دسمبر سے شاعروں کو کیا خاص انس ہے اس کا اندازہ کرنے کے لئے پیش خدمت ہیں کچھ چندہ شاعروں کے منتخب اشعار
پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی (عزیز نبیل)
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے (احمد فراز)
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے (احمد فراز)
اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو
پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو (ابن انشا)
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی (فیض لدھیانوی)
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے (نامعلوم)
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے
کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے (اعتبار ساجد)
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے (مرزا غالب)
نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں
چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں (نامعلوم)
چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیں
دیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے (ظفر اقبال)
گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگی
گزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا (لیاقت علی عاصم)
اس گئے سال بڑے ظلم ہوئے ہیں مجھ پر
اے نئے سال مسیحا کی طرح مل مجھ سے (سرفراز نواز)
اور کم یاد آؤگی اگلے برس تم
اب کے کم یاد آئی ہو پچھلے برس سے (سوپنل تیواری)
.png)
Its informative for new generation
ReplyDeleteبہت اعلٰی اشعار اور تاریخ کے جھروکوں سے مفید معلومات کے خزانے کو انتہائی آسان الفاظ میں کاریئن کی نظر کرنے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے آپ کا شکریہ.....
ReplyDeleteسراہا جانا سب کو اچھا لگتا ہے ، محترم قاری آپکا بہت شکریہ
ReplyDelete