لاس وگاس کا میلہ
جہاں انسان متعارف ہوتا ہے ٹکنالوجی سے
میلے کا نام سنتے ہی ہمارے زہن میں پہلا خیال کسی مزار، درگاه پر لگنے والے میلے کا آتا ہے اور اگر معلومات کا زخیرہ زیادہ ہو تو ناگے سادھوں کے کم کا میلے یا پھر عامر خان کی فلم میلہ بھی یاد آسکتی ہے ، لیکن آج ہم بات کر رہے ہیں دنیا کے سب سے بڑے میلے کنزیومر الیکٹرانکس شو کی یہ دنیا کا سب سے بڑا میلا ہے جہاں بڑی بڑی کمپنیاں اپنی جدید اور انوکھی اشیاء کی نمائیش کرتی ہیں
یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے برانڈز اپنے کاروبار کی مشہوری کے لئے اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں ، نئے شراکت داروں سے ملتے ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کے زہین ترین دماغ لوگوں کے سامنے آتے ہیں اس میلے میں میں ٹیک
سیکٹر کے ہر پہلو کو نمایاں کیا جاتا ہے
یہ میلا 5 جنوری سے 8 جنوری تک لاس وگاس میں جاری رہے گا ، اس سال اس میلے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس لوگوں کی توجہ کا محور رہی گی ، اس کے علاوہ تہہ ہونے والے سمارٹ فون ( فولڈ ایبل فون ) ایک مہنگا ٹوائلٹ سینسر جو ہائیڈریشن اور وٹامن کی سطح کو مانیٹر کرتا ہے اور بہت کچھ جسے دیکھ کر حیرت بھی گم ہو سکتی ہے
کنزیومر الیکٹرانکس شو
اس سال اپنے 56 سال پورے کرے گا ،اس ہفتے لاس ویگاس میں جدید ترین ٹیک اور عجیب و غریب گیجٹس دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ ایونٹ میں سال کی سب سے بڑی کنزیومر ٹیک کانفرنس بھی ہوگی جس سے لوگ جان سکیں گے کے آگے آنے والے دور میں سائنسدان کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اس شو میں فرش پر انسانوں اور جانوروں کی ا شکا ل اور طرز پر چلتے پھرتے ربوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہٰیں ، جدت سے بھرپور اشیاء کے ساتھ ساتھ یہ شو
بین الاقوامی صنعت کاروں ، کاروباری شخصیات اور تاجروں میں نئے سرے سے تعلقات کے فروغ کا باعث بھی بنتا ہے اس شو میں سامسنگ ، سونی ، ایپل ، ایمازون جیسی روائتی کمپنوں کے ہیڈ اور سی ای اوز شرکت کریں گے
۔
.png)

.jpg)
.jpg)