مصنوعی زہانت

1


 مصنوعی ذہانت (AI) آرٹیفیشل اینٹیلی جنس 



یہ ٹرم  میری سمجھ سے باہر تھی ،  کیونکہ انٹیلی جنس کا لفظ جب بھی ہم سنتے ہیں تو ہمارے زہن میں جاسوسی کرنے والے ادارے کا تصور ابھرتا ہے ، اب سوچنے والی بات یہ تھی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہوتی کیا ہے ؟

ہمارے دماغ کی پروسسینگ کچھ اس طرح کی ہے کہ جب تک آپ کسی چیز کا عملی مظاہرہ نا دیکھ لیں وہ کنسپٹ کلیئر نہی ہوتا ، آج میں آپکو بتاوں گا مصنوعی زہانت مجھے کیسے سمجھ آئی ، آپ اگر اپنے موبائل کی گیلری میں جائیں تو آپ نے کبھی یہ نوٹ کیا کہ وہاں آپکو ایک آپشن ملتا ہے ایلبم کا حالنکہ وہ آپ نے خود سے نہی بنایا ہوگا بلکہ موبائل اسکو اپنے حساب سے مرتب کرتا ہے ، میرے پاس جو موبائل ہے وہ اوپو کمپنی کا  ہے اور اس کی گیلری میں لوگ ( پیپل ) کے نام سے ایک فولڈر ہےاور وہ مابائل نے اپنے خودکار نظام سے ترتیب دیا ہے ، موبائل میں موجود تصویروں کو شخصیت کے لحاظ سے اکٹھا کر دیا ہے ، مطلب میرے بیٹے کی تمام تصوریں ایک فولڈر میں ہیں اور جن دوستوں کی ایک سے زائد تصاویر ہیں وہ بھی الگ سے مرتب کی ہوئی ہیں واقع کچھ یوں ہے کہ میں ایک تصویر ڈھونڈ رہا تھا جو میں نے سکرین شارٹ لی تھی ایک ویڈیو کے دوراس تصویر کو ڈھونڈ تے ڈھونڈتے میری حیرانی کی انتہا ہو گئی جب  

مطلوبہ تصویر کو ایک فولڈر میں دیکھا جہاں پر پہلے سے ہی اس جیسی اور تصوریں پڑی ہوئی تھیں   

اور یقین کریں میں نے انہیں اکھٹا کرنے کی کبھی بھی کوشش نہی کی تھی 

 مصونعی زہانت   کمپیوٹر سائنس کی ایک شاخ ہے جس کا مقصد ایسی ذہین مشینیں بنانا ہے جو انسانوں کی طرح سوچ اور کام کر سکیں۔ یہ ایک بین الضابطہ شعبہ ہے جو کمپیوٹر سائنس، ریاضی، نفسیات، لسانیات اور دیگر شعبوں کو ملا کر ایسی مشینیں بناتا ہے جو پیچیدہ مسائل پر سوچنے ، عمل کرنے اور انکے حل کرنے کے قابل ہیوں آج کل مارکیٹ میں بہت سے ایسے پروگرام موجود ہیں جو خود کار ہیں مصنوعی زہانت کے استعمال سے بنے یہ پروگرام کمال کے ہیں ، یہ اپکو مشکل موضوعات پر مضامین لکھ کر دے سکتے ہیں یہ اپکے لکھے ہوئے کو اپنی آزاو میں بول سکتے ہیں گوگل کی الیکسا اور آئی فون کی سیری سے آپ لوگ واقف ہونگے یہ مصنوعی زہانت کی معراج ہیں ، یہ آپ سے بات شیت کر سکتی ہیں ، یہ آپکے سوالوں کے جواب دے سکتی ہیں اور وہ بھی کم سے کم پروسیسنگ ٹایم میں  

مصنوعی ذہانت آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے ؟؟




آٹومیشن: مصنوعی ذہانت مشکل اور محنت طلب کاموں کو خودکار کر سکتی ہیں، لوگوں کے لیے زیادہ پیچیدہ، تخلیقی  کام پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وقت نکالتی ہے


 نتائج کی درست پیشین گوئی کرنے کے لیے بڑے ڈیٹا سیٹس کا تجزیہ کر سکتی ہے 

  معلومات کاروباری اداروں کو زیادہ باخبر فیصلے کرنے اور اس کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے میں مدد سکتی ہے۔


بہتر کارکردگی: پراسس کو ہموار کر سکتی ہے  اور کارکردگی میں اضافہ کر سکتی ہے، جس سے کاروبار میں  وقت اور پیسےکی   بچت ہو سکتی ہے۔

 کا استعمال صارفین کے تجربات کو ذاتی بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے، جس سے کاروبار کو اپنے صارفین کےاس  ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بہتر فیصلہ سازی: تعصب اور انسانی غلطی کو ختم کرتی ہے  انسانوں سے زیادہ باخبر فیصلے کر سکتا ہے۔

پیداواری صلاحیت میں اضافہ: پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔



Tags

Post a Comment

1 Comments
  1. اج کل بہت سے کاموں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے

    ReplyDelete
Post a Comment
To Top