پاکستانی فنکارہ کے شہکار کو نیویارک کی عدالت میں
جگہ مل گئی
ایک صدی سے زیادہ عرصے سے ، نیویارک کی ایک عدالت میں مردوں کے مجسمے رکھے گئے تھے۔ اب ان میں ، پاکستانی نژاد امریکی فنکارہ کے بنائے ہوئے مجسمے کوبھی شامل کر لیا گیا ہے ،اس مجسمے کو مین ہٹن میں عمارت کی چھت پر زوروسٹر، کنفیوشس، موسیٰ اور چھ دیگر مرد قدیم فقہاء کے ساتھ جگہ مل گئی ہے ، یہ مجسمہ آٹھ فٹ کا ایک زنانہ مجسمہ ہے جو سنہری رنگ کا ہے
53 سالہ شازیہ سکندر نے یہ مجسمہ ریاستہائے متحدہ میں عوامی مجسموں میں خواتین کی کم نمائندگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بنایا،مین ہٹن کے فلیٹیرون ڈسٹرکٹ میں یہ عمارت 19ویں صدی کے آخر میں تیار ہوئی ، اور اس میں دنیا کے عظیم فلاسفروں کے مجسمے رکھے گئے ، 1955 میں پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک کی شکایات کے بعد پیغمبراسلام کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔
اب شازیہ سکندر کا مجسمہ اس جگہ پر ہے جہاں بازنطینی شہنشاہ جسٹینین کھڑا ہوا کرتا تھا۔
اس مجسمے میں گلابی کنول کے پھولوں کے درمیان ایک نسوانی شخصیت کو دکھایا گیا ہے، جس کے بال کو گھومتے ہوئے سینگوں کی شکل دی گئی ہے
شازیہ کہتی ہیں کہ انکا یہ کام صنفی امتیاز کے خلاف ایک آواز ہے ، جو زندگی کے ہر شعبے میں خواتیں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے ۔
شازیہ سکندر لاہور میں پیدا ہوئیں اور 30 سال پہلے امریکہ ہجرت کی ، شازیہ نے اپنے اس مجسمے کو "NOW" کا عنوان دیا ہے، جو حالیہ واقعات کی طرف اشارہ ہے کہ خواتین کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔
.png)
